گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اسرائیل گذشتہ ایک سال سے فلسطین کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کررہا ہے جو کہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس بمباری سے نہ صرف رہائشی عمارات کا نقصان ہورہا ہے بلکہ انسانی اموات کے ساتھ ساتھ زخمیوں میں جسمانی اور ذہنی معذوری کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔جس کی روک تھام کرناتمام عالم اقوام کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار سپیشل پرسنز فرینڈ شپ سوسائٹی گوجرانوالہ کے صدر محمد زبیر شیخ نے سپیشل پرسنز فرینڈشپ سوسائٹی اور نجی تعلیمی ادارہ پاکستان نیشنل سکول کے اشتراک سے منعقدہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی سے کیا۔ ریلی میں سکول کے طلبہ و طالبات، افراد باہم معذوری اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اورپلے کارڈاٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے نبیل، صہیب،طلحہ شہزاد، انس،سبحان اور برہان امجد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہافلسطین میں پر امن فضا قائم کرنے کیلئے تمام امت مسلمہ کو متحد ہوکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل کے ظلم و ستم پر آنکھیں چرانا انسانیت کے منافی ہے۔اقوام متحدہ کو اس بربریت کے خلاف فوری سخت قدامات کرنے چاہیے،ریلی میں فلسطینیوں کے حق میں اوراسرائیل کیخلاف نعرے بھی لگائے گئے،طلبہ نے اپنے اپنے چہروں پر فلسطینی پرچم بنوا کر اپنی محبت و عقیدت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
اسرائیل ایک سال سے فلسطینی رہائشی علاقوں پر بمباری کررہا ہے: زبیر شیخ
Oct 11, 2024