نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار راناتنویرحسین رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رانا احمد عتیق انور اور رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی آبپاشی چوہدری حسان ریاض کی کاوش سے مریدکے نارنگ نارووال روڈ کی از سر نو تعمیر کیلئے 7 ارب روپے کے ٹینڈرز جاری کردئیے گئے اہل علاقہ کا اظہار تشکر حلقہ این اے 113 کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کالاخطائی روڈ کی تعمیرومرمت کے بعد مریدکے نارووال روڈ کی تعمیر خوش آئندہے اہل علاقہ کیلئے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا رواں ماہ عمر کوٹ گجر چوک نارووال ایکسپریس وے کاافتتاح بھی متوقع ہے ۔