استحکام پاکستان پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے : خالد محمود 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو چند لوگوں کی خواہش کی تکمیل کے لیے داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا تحریک پاکستان کی انتشار کی سیاست ملک میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی استحکام پاکستان پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے اور ہم اس حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف ہماری شرافت کی سیاست کو ہماری کمزوری نہ سمجھے پاکستان کا استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی سب سے مقدم ہے جس کی خاطر ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر آئی پی پی کے رہنما ملک حبیب سلطان کھوکھر امجد علی گادی میاں ہارون خالد بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن