شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہوئے ہے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور مرحلہ وار عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے حکومت میں شامل سبھی جماعتیں مل جل کر عوام کی خدمت اور ملکی استحکام و ترقی کیلئے فیصلے کررہی ہیں، موجودہ حکومت ملکی مسائل و مشکلات کا خاتمہ اور سیاسی معاشی استحکام یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو جلد تمام درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی، میاں شہباز شریف حالات کا مقابلہ کرنے والے سیاست دان ہیں جوملکی خوشحالی کی خاطر برسر پیکار ہیں، محب وطن سیاسی قیادت کا ریاست اور قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہر فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہورہا ہے ۔