لاہور(سپورٹس رپورٹر )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے جولائی میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پر کئی ماہ بعد معافی مانگ لی۔شکیب الحسن عوامی لیگ کے دور حکومت میں ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے جولائی میں ہونے والے احتجاج کے دوران خاموشی اختیار کی تھی۔شکیب الحسن احتجاج کے دوران کینیڈا میں لیگ کھیل رہے تھے جس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے، اس کے بعد سابق کپتان نے پاکستان اور بھارت میں سیریز کیلئے جوائن کیا جبکہ شکیب قتل کے مقدمہ میں بھی نامزد ہیں اور تاحال بنگلہ دیش واپس نہیں گئے۔
بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے کئی ماہ بعد خاموشی توڑ کر معافی مانگ لی
Oct 11, 2024