ایک سال کوچنگ نہیں کرونگا‘گیرتھ سائوتھ گیٹ کا اعلان 

Oct 11, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے کہاہے کہ وہ کم از کم ایک سال تک کوچنگ کے کردار میں واپس نہیں آئوں گا۔جولائی میں یورو 2024 ء کے فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کے بعد 54 سالہ نے انگلینڈ کی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ساؤتھ گیٹ کو 2016 میں تھری لائنز کے باس کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور اس نے انگلینڈ کو بیک ٹو بیک یورو فائنلز کیساتھ ساتھ 2018 ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔اولڈ ٹریفورڈ میں ایرک ٹین ہیگ کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان وہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز ایتھنز میں یورپی کلب ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ساؤتھ گیٹ نے انتظامیہ میں فوری واپسی کو مسترد کر دیااور کہا کہ میں اگلے سال یقینی طور پر کوچنگ نہیں کروں گا، مجھے اس کا یقین ہے۔ اچھے فیصلے کرنے کیلئے خود کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔جب آپ واقعی ایک بڑے کردار سے باہر آتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو اپنے دماغ کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں