تنخواہوں ودفتری اخراجات کیلئے محکمہ زراعت کو 4ارب 80کروڑ روپے جاری 

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت کو 4ارب 80کروڑ روپے جاری کر دئیے۔محکمہ زراعت کو تنخواہوں ودیگر دفتری اخراجات کیلئے بجٹ جاری کیا گیا۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے 947ملین روپے جاری کرنے کی کی تجویز دی گئی ہے،محکمہ خزانہ کی جانب سے سکیم کے لئے بجٹ جاری کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کے آلات مانگ لئے ہیں جس پرمحکمہ پی اینڈ ڈی نے آلات کیلئے 175 ملین جاری کرنے کی تجویز دی ہے۔محکمہ خزانہ اب محکمہ ٹرانسپورٹ کو آلات خریدنے کیلئے بجٹ جاری کرے گا۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ای پیپر دی نیشن