چینی وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امید ظاہر کی ہے کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے پاکستانی معیشت کو وسیع پیمانے پر فوائد حاصل ہونگے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا یہ دورہ پاکستان کیلئے چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں لیکن یہ دورہ ان تعلقات کو مزید ایک قدم آگے لے جائے گا۔ توانائی، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر آئے گی۔ سی پیک پہلے ہی ایک مضبوط بنیاد فراہم کر چکا ہے اور یہ دورہ تجارتی مواقع کو وسعت دینے اور مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ ہموار کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن