فیروزوالہ( نامہ نگار ) شیخوپورہ ریجن میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے آر پی او شیخوپور ہ ریجن اطہر اسماعیل امجد نے ریجن کے تمام ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں سرچ آپریشن کیا جائیگا اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی واپس بھیجا جائیگا۔
غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجا جائیگا‘آر پی او شیخوپورہ
Oct 11, 2024