چوری کے موبائل خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کاحکم 

لاہور(سٹاف رپو  رٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہواجس میں پبلک سروس  ڈ یلیوری سمیت پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنےکہا کہ  ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈیکائے آپریشنز کئے جائیں۔ کرائم پاکٹس میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی ورکنگ یقینی بنائی جائے۔موبائل سنیچنگ میں ملوث گینگز کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے موبائل خریدنے اور ای گیجٹس ایپ میں اندراج نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن