لاہور(سٹاف رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11863 ملزمان گرفتارہوئے، 11248 مقدمات درج کئے گئے، 10686 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، ڈور کی 82694 چرخیاں اور 04 لاکھ 64 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انسانی جان کے دشمن سفاک عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔دھاتی ڈور و پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔