لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا جموں چوک، چاچو والی گلی اور اطراف میں صفائی ستھرائی و تجاوزات و ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈی سی لاہور کو موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے سڑک کنارے اور اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہری آبادی سے جانوروں کے انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا ایم سی ایل، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔تمام افسران کام کو اولین ترجیح دیں۔ فٹ پاتھ پر صفائی کے انتظامات بہترین ہونے چاہیے۔شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیلئے پی ایچ اے سڑک کنارے اور اطراف میں پودے لگائیں اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز صفائی مشن میں کوتاہی نہ کریں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیلڈ میں موجود ڈینگی ورکرز کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے ڈینگی ٹیموں سے ڈینگی صورتحال سے متعلق بریفنگ لی۔ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لاروا کی نشاندہی کریں چھپائیں نہیں۔اگر کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروا ملیاسے فوری تلف کیا جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فوگنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔
ایم سی ایل، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کریں:ڈی سی
Oct 11, 2024