لاہور (لیڈی رپورٹر) ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر بچوں کی ذہنی صحت کو اجاگر کرنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پہلی مرتبہ مینٹل ہیلتھ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ بچوں کے مابین مینٹل ہیلتھ کے موضوع پر پینٹنگ کا مقابلہ ہوا۔ بچوں نے مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے ڈرامہ پرفارمنس پیش کی۔