لاہور(نیوز رپورٹر) اللہ والے ٹرسٹ کے سکالرشپ پروگرام نے قومی ہنر کی خدمت کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ سکالرشپ انٹرویوز کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا۔ انٹرویوز ایسے مستحق طلبا کا انتخاب کرنے کے مقصد سے کیے گئے جو اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے مالی امداد حاصل کرینگے۔ تقریباً 17 شارٹ لسٹڈ درخواست دہندگان کو یونیورسٹی ٹیوشن فیس، ہاسٹل کے علاوہ میس کے اخراجات اور 7000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی جس میں ڈاکٹر خالد منظور بٹ ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام شامل تھے۔ ڈاکٹر شازیہ لون، سیکرٹری فنانس اے ڈبلیو ٹی، ڈاکٹر عاصم فاروقی، سابق ایم ایس پی ڈی ایچ، ڈاکٹر سعدیہ رفیق ماہر تعلیم، ڈاکٹر ممتاز علی اور ڈاکٹر قاضی محمد علی پی ایچ ای سی کے نمائندے قائم مقام وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروڈیوسر عبدالحمید بھی کارروائی میں شامل ہوئے۔ یہ جامع معاونت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ طلباء مالی بوجھ کے بغیر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں گے جو اکثر تعلیمی ترقی کو روکتا ہے۔ ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ان سکالرشپس کا منتخب طلباء کی زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔