لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے زیر تعمیر جدید ای رجسٹری سنٹرز رائے ونڈ اور ای رجسٹری سنٹر شالامار کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور نے ای رجسٹری سنٹرز میں داخلے، پارکنگ، واش رومز اور تعمیر شدہ حصے کا معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور کو اے سیز نے جدید ای رجسٹریشن سنٹر کی ورک سٹیش و سہولیات انسٹالیشنز پر آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ 4کنال پر مشتمل جدید ای رجسٹریشن سنٹر شالامار کا ورک 100فیصد مکمل ہے اور ای رجسٹری سنٹر رائے ونڈ ورک 90 فیصد مکمل، بلڈنگ مکمل تیار،انسٹالیشنز جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا شہریوں کو ای رجسٹریشن سہولت سے انکے وقت اور اخراجات میں بچت ہوگی۔