ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، صفائی کے کام کی آئوٹ سورسنگ کا جائزہ 

Oct 11, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نواز  ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کو ہر تحصیل میں قائم سپروائزری کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب میں صفائی کے کام کی آئوٹ سورسنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا پہلے مرحلے میں منتخب تحصیلوں میں آبادی اور ریکوری کا تخمینہ لگایا جائے۔ پہلے مرحلے میں منتخب تحصیلوں میں آبادی اور ریکوری کا تخمینہ لگایا جائے۔ انہوں نے ضح کیا کہ آئوٹ سورسنگ پراجیکٹ کے تحت ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن ہی ہوگی۔ کوئی اور ماڈل نہیں ہوگا۔ ہر علاقے کی ہفتے میں 3 بار سویپنگ بھی کی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر ویسٹ انکلیوژرز، ڈمپنگ سائٹس اور عارضی کولیکشن پوائنٹس (ٹی سی پی) فورا قائم کئے  جائیں۔ ماہ رواں کے دوران ہر تحصیل میں کنٹرول روم قائم ہو جانا چاہیے۔ اجلاس کے دوران کنٹریکٹرز کے متعلقہ سٹاف کو آئی ٹی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ ٹریننگ محکمہ بلدیات دے گا۔ 

مزیدخبریں