لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا لوٹوں کے منہ سے اصولوں کی بات نہیں سجتی، سیاسی خانہ بدوش گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا۔گھاٹ گھاٹ کر پانی پینے والے نئے آسودہ گھاٹ کی تلاش میں ہیں۔شہزاد سعید چیمہ نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو آئینی عدالت بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں۔ آئین کی خالق جماعت اور اسکی قیادت کو کوئی قانون مت پڑھائے۔ پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کی نہیں،25کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کی نہیں،25کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے:شہزاد سعید چیمہ
Oct 11, 2024