لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف فیشن برانڈ کھاڈی نے اسلام آباد کے معروف امارات ڈاؤن ٹاؤن میں اپنا ایکسپیرینس سٹور کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لانچ ’’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو ڈاؤن ٹاؤن‘‘ کا حصہ ہے جو کہ امارات کی جانب سے ایک سیریز ہے جس میں متعدد پریمیئم برانڈز اور ڈائننگ کے تجربات کو اسلام آباد میں متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے شہر میں ریٹیل لائف سٹائل کی ایک نئی شکل ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے آس پاس بیشمار ہاؤسنگ سوسائٹیز ہونے کی وجہ سے یہاں غیر معمولی تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے جسے اسلام آباد کا نیا کاروباری مرکز بھی کہا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مرکزی حصہ مال آف امارات ہے جہاں بہترین ریٹیل آؤٹ لیٹس اور معیاری ڈائننگ تجربات کی وسیع رینج پیش کی گئی ہے۔ یہاں پر کھاڈی سمیت کئی دیگر ٹاپ برانڈز نے اپنی جگہ بنائی ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ کھاڈی کو امارات ڈاؤن ٹاؤن میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں یہ ہمارے لیے اس معروف برانڈ کیساتھ پہلا اشتراک ہے اور یہ اشتراک ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین ریٹیل تجربات فراہم کر رہے ہیں اور ایسے قومی برانڈز کی حمایت کر رہے ہیں جو پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
کھاڈی کا امارات ڈاؤن ٹاؤن میں ایکسپیرینس سٹور کھولنے کا اعلان
Oct 11, 2024