راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکر یونین کے مرکزی سرپرست اعلی قادر خان مند و خیل نے کہا کہ ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی ائین پاکستان کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، کوئی بھی جمہوری حکومت ایسے اقدام پر عمل درآمد کی اجازت نہیں دیتی،ملازمین اور مزدور طبقے کو انہیں ان کا حق مانگنے سے روکا جا رہا ہے، بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ٹریڈ یونین کو آئین کا حصہ بنایا۔ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین کے مرکزی سرپرست اعلی قادر خان مند و خیل، چیف ارگنائزر غلام نبی بروہی صدر انور گجر, سینیئر نائب صدر جنید اعوان، جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز ،نائب صدر ریاض کشمیری، جوائنٹ سیکٹری منظور کامریڈ، ڈپٹی آرگنائزر شامون گل خواجہ خواص و دیگر قائدین نے ریلوے ورکر یونین اوپن لائن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائدین نے کہا کہ مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ایجنڈے پر انتظامیہ کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،مزدور قائدین کے داخلے پر پابندی کو ختم کیا جائے ،ملازمین کے کیے گئے تبادلوں کو واپس لیا جائے، فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، ورنہ تمام مزدوریں تنظیمیں مل کر بھرپور احتجاج کریں گی۔
ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ،قادر خان مند و خیل
Oct 11, 2024