راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)نے وفاقی وزارت صحت کی جانب سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور آئی ٹی پر مبنی نئے سسٹم کے قیام کی سفارش کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک مثبت قدم اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے پیما کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ پیما ہمیشہ سے ایک ایسے نظام کا مطالبہ کرتی رہی ہے جہاں محنتی طلبہ کی قابلیت کو جانچنے کا منصفانہ اندازہ لگایا جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ نظام کسی بھی قسم کی غلطیوں سے پاک اور مکمل طور پر شفاف ہونا چاہیے ۔