راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان قوم کے وہ عظیم ہیرو ہیں جنھوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بناکر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے اسلام آباد H8 قبرستان میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایپسما عامر انور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران سیف قریشی اور طلبا کے ہمراہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا۔ انہوں ں نے کہا پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔