ڈی سی مری کی زیرِ صدرات بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے  اجلاس

Oct 11, 2024

 مری (خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدرات بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ڈی سی آفس مری میں منعقد ہوا اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے اے ڈی سی آر مری شہر یار شیرازی،سی او اربن یونٹ عرفان احمد،آرکیٹیکٹ ممتاز اکبر،ایم او پی میونسپل کارپوریشن سمیع اللہ نیازی،سی او میونسپل کارپوریشن فضلِ حق ،ایم او آر محمد حسیب، ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات ڈی ایس پی ٹریفک محمد ابرار اور دیگر نے شرکت کی جبکہ مری شہر کے منتخب نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران مری،ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری،مری سیٹیزن فورم،جبکہ بائی لاز کے حوالے سے مری کی بائی لاز کمیٹی کے سربراہ کرنل( ر )امجد عباسی، ٹیکنیکل ٹیم سے میاں عبدالرحمان،میاں اکبر اور دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مری مرزا سہیل بیگ، صدر انجمن تاجران مری محمد سہرا ب عباسی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مری حاجی ناصر محمود عباسی،صدر ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری راجہ یاسر ریاست عباسی،جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری سلیم اکابر  عباسی ندیم شوکت،مسعود آصف عباسی،عبداللہ ابرار عباسی، طفیل عباسی ،سیکر ٹر ی اطلاعات و نشریات مرکزی انجمن تاجران مری شا ہد ممتاز عباسی،نقاش عباسی،حماد سکندر عباسی، نعمان عبا سی،صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل نمبل ضیااللہ عباسی ، نمائندہ ایکسپریس وے کمیٹی کامران عباسی،رئیس عبا سی جنرلسٹ،اور دیگر نے مری کے بلڈنگ بائی لاز کے لیے اہم تجاویز دی اور بھر پور انداز میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جن پر اعلی حکام کی طرف سے مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی مری ایکسپر یس  وے پر یپدا ہونے والی صورتحال پر بھی اعلی حکا م سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی بہت جلد ماسٹر  پلان بناکر نئے بلڈنگ بائی لاز جاری کر دیے جائیں  گے بائی لاز میں ہل سائیڈ کی طرف گراونڈ پلس ٹو 38 فیٹ ہائیٹ دی گئی جبکہ ویلی سائیڈ پر گراونڈ پلس ون 28 فیٹ ہائیٹ کی اجازت دی گئی جبکہ تمام میٹنگ میں موجود تمام ممبران نے گراونڈ پلس ون پر رضامندی کرنے سے اختلاف کر دیا ۔

مزیدخبریں