کھنڈہ (ابرارحسین صابر/ نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ و چیئر مین ہیلتھ کمیٹی سردار ا فتخا ر احمد مٹھو خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں انتہائی مؤثر طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،غزہ فلسطین ،لبنان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بیان کرنے کے لیے صحیح الفاظ کا انتخاب کر کے پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا اور زمہ داری سے اسرائیلی بر بریت کے شکار مظلوم عوام کا انتہائی جاندار اور زوردار انداز میں مقدمہ لڑایہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے محکوم عوام کی آزادی کی تائید گی اور اسرائیل و بھارت کے جابرانہ قبضوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دو ریاستی حل کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے پائیدار حل کا مطالبہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے طویل جدو جہد کا ذکر اور بھارتی بر بریت ،جبرواستبداداور وحشانہ مظالم کو بے نقاب کرنے اور بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مزمت کرتے ہوئے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کو جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے خطرہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ،میاں محمد شہباز شریف کے خطاب سے مقبوضہ کشمیر کے جذبے کو تقویت ملی شہدا کشمیر کے ورثا کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو مضبوط پیغام دینے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔