جبر(نامہ نگار )لوگوں کو انصاف کی بروقت فر ا ہمی، امن و امان کا قیام، جرائم اور منشیات کا مکمل خا تمہ اولین ترجیح ہے معزز شہری جرائم کی نشاندہی کر یں فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی رانا محمودالحسن نے اسلام پورہ جبر مقامی شادی ہال میں ایک کھلی کچہری کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایچ او نذیر گھیبہ ،چوکی انچارج قاضیاں محمد زاہد،مرزا خرم یاسین ،چوہدری محبوب حسین آف لس ،صدر انجمن تاجران بیول خواجہ ثا قب بٹ،چوہدری اورنگزیب ،چوہدری ظفر تھاتھی ،چوہدری محمود ،ڈاکٹر رشید، چوہدری عابد ،خواجہ مظفر،چوہدری طارق،راجہ منظور ،زاہد مرزا،خواجہ غفور ،چوہدری عمران، چو ہدری ابرار وارٹی ،راجہ شاہد، نزاکت سیفی ،چوہدری ظفر تھاتھی سمیت مقامی صحافی ممراز شیخ ،راجہ صابر حسین صد یقی ۔راجہ شفقت کیانی ۔ملک نصیر ۔عبدالستار نیازی ۔قاضی کلیم ۔تیمور بوبی۔ چوہدری مظہر حسین ۔فراز خاں سمیت گردونواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کھلی کچہری کے دوران ڈی ایس پی رانا محمودالحسن نے کہا ہے کہ پولیس کو عوام اپنا دوست سمجھے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں۔ اگر پولیس تعاون نہ کرئے تو مجھے سے رابط کیا جا سکتا ہے ۔
جرائم اور منشیات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی ایس پی رانا محمودالحسن
Oct 11, 2024