چوہدری نثار کی ہمشیرہ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوشدامن کا ختم چہلم

Oct 11, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوشدامن سابق چیئرمین سردار احسن علی خان ملال،بنک منیجر سردار محمد علی خان، سردار عامر علی خان کی والدہ کی ختم چہلم ادا کردی گئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ونعت خوانی کے بعد،پیر ثانی سرکار سالک آباد شریف نے اجتماعی دعا کرائی دعا سے قبل انہوں نے شرکا محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خو ش نصیب ہیں وہ والدین جن کی وفات کے بعد ان کیا ولاد ان کے ایصال کیلئے دینی محافل کا انعقاد اورمغفرت کیلئے دعائیں کرتی ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے لوگ انتہائی وفادار اور ساتھ نبھانے والے ہیں اور بے لوث محبت کرتے ہیں مجھے اس علا قے سے خاندانی نسبت ہونے کی وجہ سے خصوصی پیار ہے میری مرحومہ ہمشیرہ کی وفات ہمارے خا ندا ن کیلئے ایک بڑا اور گہرا صدمہ ہے اللہ سے دعا کر یں کہ وہ ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام دے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر ثانی سرکار نے کہا کہ قرآن خوانی نعت خوانی اور دینی کا محافل کا انعقاد مرحومہ کی بخشش کا ذریعہ ہے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کی مغفرت کیلئے دعاں کا سلسلہ ان کی اولاد جاری رکھتی ہے تقریب میں سابق ایم پی اے آصف علی ملک ایڈووکیٹ،سردار افتخار احمد مٹھو خان،سردار اقبال خان آف چکری, سردار فیضان حیدر خان سردار فرحت عباس پھتی خان،ڈی ایس پیر سردار بابر ممتاز خان،سردار عامر ممتاز ایڈووکیٹ،سردار ظہیر خان،ملک طلعت صدکال،ملک اسلم اعوان،ڈاکٹر طارق ملال،سردار محمد علی ڈھرنال سردار عمران عباس،ملک ندیم نور پور،چوہدری تیمور علی خان آ ف چکری ،سردار عالیان خان سردار حسیب خان سردار عامر شاہین خان ، سمیت ان کی برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں