حضرو،ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع 

  حضرو ( نمائندہ نوائے وقت ) حضرو میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تحصیل بھر کے 200رجسٹرڈ معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار پانچ سو روپے کی قسط جاری کی جائیگی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مشکل وقت میں حکومت ملی ا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک انصار احمد،سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان کے فرزند احمد خان ،سنیئر نائب صدر افتحار ڈار سٹی صدر حاجی احسان خان، سابق وائس چیئرمین نزاکت حسین نے ہمت کارڈ کی تقسیم کا افتتاح کیا تقریب سے اے سی حضرو کامران اشرف پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حضرو الطاف حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عارف محمود صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد زبیر خالد محمود شوشل ویلفیئر حضرو  و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر اے سی حضرو کامران اشرف پرنسپل الطاف حسین کاکہنا تھا کہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز انسان دوست اور غریب پرور مثالی اقدام ہے۔  

ای پیپر دی نیشن