اٹک، بھتہ مانگنے والے3جعلی صحا فیو ں کا 2روزہ جسمانی ریما نڈ منظور 

Oct 11, 2024

 اٹک(نامہ نگار) پرنسپل نرسنگ کالج نویدہ اقبال نے 12 اگست 2024 کو تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ نرسنگ کالج میں بطور پرنسپل تعینا ت ہیں ، مورخہ 12 اگست تقریبا 2 بجے دن میرے آفس میںتین افرا د تفسیر احمد ، افتخا ر شا ہد راجہ اور ڈاکٹر لیاقت منیر قا دری آئے جو خو د کو صحا فی ظاہر کرتے ہیں ، انہو ں نے مجھے صحا فت کی آڑ میں میرے خلا ف جھو ٹی خبریں شائع کرنے کی سنگین دھمکیا ں دے کر مجھے ہرا سا ں کیا اور ادارے کی سرگرمیو ں کے بارے میں کریدنے لگے ، انہو ں نے مجھے کہا کہ ہمیں ہر ماہ 50 ہزا ر روپے دینے ہو ں گے اور کالج کی میس ہما رے حوالے کرنا ہو گی اور اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم کالج کے خلا ف من گھرٹ ، بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی خبریں شا ئع کر کے کالج کو بدنام کر نے کی ہر ممکن کو شش کریں گے ، ڈی پی او ڈاکٹر سردا ر غیا ث گل خان نے ایس ایچ او سید عمرا ن حید ر کاظمی کو معاملے کی مکمل جا نچ پڑتال کرنے کے بعد مقدمے کے اندرا ج کا حکم دیا جس پر ملزمان نے سیشن کو رٹ اٹک سے ضمانت قبل از گرفتا ری حاصل کی جو کہ سیشن جج اٹک نے خارج کر دیں ، تینو ں ملزمان ضما نتیں خا رج ہونے پر موقع سے فرار ہو گئے اور ہائی کو رٹ سے ضما نت قبل از گرفتار ی حاصل کر لی ، بعدازاں ہائی کو رٹ سے تینو ں ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے پر انہیں گرفتا ر کرکے تھانہ سٹی اٹک منتقل کر دیا گیا ، مقامی پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کر کے 2 روزہ جسمانی ریما نڈ کی ا ستد ا عا کی جو کہ فا ضل جج نے منظو ر کر تے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزیدخبریں