کلرسیداں (نامہ نگار)سرکاری سکول میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان کلاس رومز سے چھ عدد پنکھے چوری کر کے لے گئے۔ رضوان حمد نے مقدمہ درج کرایا کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز شام کے وقت مجھے سکول کے کلاس فور اللہ دتہ نے بتایا کہ میں جب رات کی ڈیوٹی کیلئے سکول آیا تو ایک کلاس روم کا دروزاہ کھلا ہوا تھا، جھانک کر دیکھا تو دو عدد سیلنگ فین غائب تھے جس کے بعد میں نے دیگر کمروں کو بھی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ دیگر دو کمروں کی چھتوں سے بھی مزید چار عددپنکھے چوری کر لئے گئے ہیں۔دریں اثنا مجموعی طور پر 36لاکھ کے قریب قرض لی گئی رقوم واپس نہ کرنے پر منیجر مائیکرو فنانس بنک کلر سیداں نے 11قرض نادہندگان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے۔