فتح جنگ(نامہ نگار)حضرت محمد ؐ کی ولادت باسعادت سے بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے والے بیٹیوں سے محبت کرنے لگے ہر طرف نور پھیلا ظلم جہالت تاریکی کا خاتمہ ہوا یتیموں،بیوں،غلاموں اور معاشرہ کے کمزور طبقات کو حقوق ملے جہالت و تاریکی میں ڈوبے معاشرہ میں ہر طرف اسلامی انقلاب آگیا ان خیالات کااظہار ملک عمران ہمک نے اپنی رہائش گاہ شرکائے سالانہ روحانی محفل میلاد النبی ؐ میں کیا۔ ملک اللہ بخش ہمک،ملک عمران،عا مر، جا وید،پرویز،حامد، حماد،کی رہائش گاہ کرم خان روڈ فتح جنگ سالانہ روحانی محفل میلاد النبی ؐ کا ہر سا ل کی طرح اہتمام کیا گیا اس موقع پر محفل پنڈال کو برقی قمقموں رنگین لائٹوں میلاد پرچموں سے سجایا گیا ثنا خواں پارٹیوں اور معزز مہمانوں کے لئے وسیع لنگر کا اہتما م بھی کیا گیا پیر سلامت حسین سجادہ نشین حطار کی دعا سے محفل شروع ہوئی جبکہ دربار ولی احمد سرکار کے سجادہ نشیں سائیں طارق محمود نے اختتامی دعا کرائی روحانی محفل میلاد النبی ؐ میں فتح جنگ شہر اور تحصیل بھر کی سولہ سے زائد ثنا خواں پارٹیوں کے ثنا خوانوں نے ہدیہ کلام پیش کر کیامحفل میں قاری فاروق چشتی، قاری آصف محمود آصفی گولڑوی نے بھی خطاب کیادیگر مہمانوں میں پیر سید عامر شاہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ایاز خان بالڑہ،سابق چیئرمین سردار مختار احمد ننھا خان ،سردارراغب علی خان،سردارالماس خان ،سردارظہیر خان کھٹڑ،سردار تصدق،افضل زمان پٹواری،چوہدری افضال ،ثا قب خان ڈھوکڑی،ملک ساجد رحمن،چوہدری ذوا لفقار پپو،ملک،سیدزاہد شاہ،عارف محمود،عارف جیلانی،صحافی ملک ارشد،ملک رفاقت اعوان، ملک محمد فیاض،ملک محمد علی، ملک جبار،محمد بلال امین زرگر،عادل خانزادہ سمیت سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔