گوجرخان (نامہ نگار) ڈی ایس پی گوجرخان محمود الحسن رانا کی ہدایت پر پولیس تھانہ گوجر خان میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کے دورا ن مجاہد حسین سکنہ شجاع آباد ملتان غلام قادر سکنہ کشمور سندھ منادی مائی سکنہ شجاع آباد ملتان سریہ بی بی سکنہ ڈسکہ شمیم بی بی سکنہ شجاع آباد ملتان نظیر حسین شجاع آباد ملتان مناظر حسین ڈوگ حبیب محمد صفدر میانہ ڈڈیال ہمشیر سکنہ مظفرگڑھ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے یہ پیشہ ور بھکاری جو دو سرے شہروں سے آ کر یہاں پر بھیک مانگتے تھے جس میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شامل تھی ان پیشہ ور بھکاریوں سے شہری سخت ذہنی اذیت سے دوچار تھے جس پر ڈی ایس پی گوجر خان نے فوری کارروائی کی ہدایت کی اور پولیس نے بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی جس پر روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔