غفلت اور لاپرواہی سے سوزوکی چلانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج 

Oct 11, 2024

 کلرسیداں (نامہ نگار)کلرسیداں پولیس نے سکول کے بچوں پر مشتمل سوزوکی کو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلانے پر ڈرائیور اشتیاق حسین سکنہ سرصوبہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈرائیور ضرورت سے زیادہ بچے سوار کرکے انتہائی غفلت سے گاڑی چلا رھا تھا ناکے پر روکا گیا تو وہ لائسنس بھی پیش نہ کر سکا جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں