کلرسیداں (نامہ نگار)مسمات (ا)حال مقیم چوکپنڈ وری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی کی شادی سال 2014میں مسمی حسنین یوسف سکنہ اسلام آباد سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے ایک کی عمر 11سال، دوسرے کی 8سال جبکہ ایک بیٹی زری جان جس کی عمر 5سال ہے۔سال 2019 میں طلاق کے بعد بیٹی فری جان میرے پاس جبکہ دونوں بیٹے سابقہ شوہر کے پاس ہیں۔میری دوسری شادی عدت پوری ہونے کے بعد 2019میں جہاد گل کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک دو سالہ بیٹا ذوہان شاہ ہے۔میں چوکپنڈوری میں عارضی رہائش پذیر ہوں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میں نے اپنے شوہر جہاد گل سے خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جو فیملی کورٹ راولپنڈی کی عدالت میں زیر سما عت ہے۔مورخہ یکم اکتوبر، میں اپنے گھر میں موجود تھی جبکہ میرا بیٹا ذوہان شاہ اور ذری جان گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ میرا شوہر جہاد گل اور میحاد گل نے میرے دونوں بچوں کو گھر کے باہر سے زبردستی اغوا کر لیا اور موٹر سائیکل پربیٹھ کر فرار ہو گئے۔
میرے شوہر جہاد گل اور میحاد گل نے بچوں کو زبردستی اغوا کر لیا خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج
Oct 11, 2024