مولانا محمد حسین  وفات پا گئے  

مری(نمائندہ خصوصی) بزرگ عالم دین مولانا محمد حسین المنتظم مہتمم جامعہ مسجد ختم نبوت اپر جھیکاگلی روڈقضائے ا لہی سے وفات پا گئے ہیں مولانا  نے 100 سال کی عمرپائی مولانا مرحوم مولا نانصراللہ حسین،عبداللہ جان تبسم اورسعداللہ خان کے والد محترم تھے مرحوم کی نماز جنازہ جی پی او چوک مال روڈ مری پر ادا کی گئی نماز جنازہ میں علما کرام، مذہبی،سیاسی، سماجی،صحافتی، کاروباری شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ مولانا کے صاحبزادے مولانا نصراللہ حسین نے پڑھائی اس موقع پر مری کے جیدعلما کرام کی جانب سے مولانا محمد حسین کے فرزند مولانا نصراللہ حسین کی دستاربندی بھی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...