نو نہا لو ں کی تعلیم وتر بیت میں اسا تذہ کا کلید ی کردار ہے،اعظم خان

Oct 11, 2024

 اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ )الخدمت فانڈ یشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری میں استاتذہ کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل آغوش کالج مری نے کہا کہ بچوں کی تربیت اور کردار کو بہتر بنانے میں والدین کے بعد اساتذہ کا ہاتھ ہوتا ہے اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ معلم انسانیت آپ ؐکے اسوہ حسنہ کے مطابق بچوں کی راہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ استاتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی انہی کے دم سے ہے۔ یاد رہے کہ الخدمت فانڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے، جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خواراک اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔

مزیدخبریں