حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )جے یو ائی ضلع اٹک کے راہنما مولانا محمد مسعود اختر ضیاء نے کہا ہے کہ قران کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دنیا اور اخرت میں نجات اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے اور حافظ قرآن کو آخروی زندگی میں بھی بہترین درجات سے نوازا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو شہر کی معروف شخصیت اختر انجم کے بیٹے عبدالواحد انجم کے حفظ قران کریم کی تکمیل کے موقع پر چھچھ شادی ہال میں منعقدہ ختم قران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد مشتاق حافظ طارق محمود مولانا حامد علی رحمانی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا جبکہ علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات جن میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر ملک وقار خان چنگیز خان، خالد خان، حاجی احسان ،احمد خان، نصیر خان جدون، مولانا لیاقت شاہ، افتخار ڈار، سرفراز ڈار جاوید مجیدزاہد میر اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔