مری (نامہ نگار خصوصی)خالد یامین ستی کو کمشنر پی آر اے راولپنڈی تعینات ہونے پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات د یئے جا رہے ہین ۔ایسے میں انجمن تاجران مری، ہو ٹل ایسوسی ایشن اور مری سٹیزن فورن کے عہد یدار ان کی طرف سے کمشنر پی آر اے راولپنڈی خالد یا مین ستی کے آفس میں انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ ایسے میں راجہ عرفان عباسی کی سربراہی میں مرکزی انجمن تاجران مری، ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری، سٹیزن فورم مری نے ملاقات میں ریسٹورنٹس، ہوٹل مالکان اور شادی ہال مالکان کو بھیجے گئے بھاری نوٹسوں پر تفصیلی گفتگو بھی کی ۔ کمشنر پی آر اے خالد یامین ستی نے تحفظات کو سُننے کے بعد مری میں بھیجے گئے کروڑوں روپے کے سابقہ نوٹس کو فوری منسوخ کر دیا۔ایسے میں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پی آر اے نے جو ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہال ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوئے اُن کو فوری طور پر تنظیمیں اپنے پلیٹ فارم سے رجسٹرڈ کروا ئیں ۔ کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کیا تھا کہ ریسٹور نٹس سے فی پرسن 2000 روپے کھانا کے بِل کے حساب سے ٹیکس لینے کو کہا گیا ہے۔