تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی بے قابو،مریضوں کی تعداد 35ہو گئی 

کلرسیداں (نامہ نگار)تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، ڈینگی سے متاثرہ کفرم مریضو ں کی تعداد اب 35ہو گئی ہے،مریض راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بتایا کہ کلریکل غلطی کی وجہ سے تین مریضوں کو دوبار ڈیش بورڈ پر ڈال دیا گیا تھا جس کی وجہ سے دو بار ٹیگ کر کے کیس کو ریسپانس کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈینگی کے تمام متاثرہ علاقوں پر فوکس کر کے کلین سویپ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن