مری (نامہ نگار خصوصی)مری میں سکول وینوں میں بڑے پیمانے پراوور لوڈنگ,اور پبلک سروس میں اوور چارجنگ کے خلاف کاروائی کیلئے ٹریفک وارڈنز کے سکوارڈ تشکیل دے دئیت گئے ہیں ۔ایسے میں سی ٹی او مری مغیث احمد ہاشمی نے کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ہمراہ آر ٹی اے مری کی اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایسی سکول وینوں میں اوور لوڈنگ پر 33 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیئے گئے جبکہ ہدایات جاری کیں کہ و الدین اور اسکول کے حکام ویگن مالکان کو ٹریفک قوانین کی پابند ی کرائیں اور بچوں کے لئے مناسب گاڑیوں کا انتظام کریں تا کہ ان کے بچوں کی زندگی محفوظ بنایا جا سکے ۔ ایسے میں ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی اور آر ٹی اے مری اور ٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایت جاری کیں کہ مری میں سکول وین اور پبلک سروس گاڑیوں میں کسی بھی صورت اوور لوڈنگ آوور چارجنگ نہیں ہونی چاہیے جبکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔