فتح جنگ (عدیل ا فضل خان)دربار عالیہ گھمکول شریف میں حضرت خواجہ زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ کا 77 واں سالانہ عرس مبا رک 18 19 20 اکتوبر بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو زیر صدارت سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ منعقد ہو رہا ہے تین روزہ عرس مبارک میں محفل قرآن خوانی اور محفل ختم خواجگان ہوں گی اور علمائے کرام قرآن و سنت کی روشنی میں رسول اللہؐ کے اسوائے حسنہ بیان کریں گے اور نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے 20 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر محفل پاک کے اختتام کے بعد سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ عالم اسلام کے لیے دعا فرمائیں گے صاحبز ادہ حضرت پیر انور جنید شاہ کی زیر نگرانی بیرونی مما لک اور پاکستان بھر سے آنے والے زائرین کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں دربار عالیہ گھمکول شریف کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک میں بیرونی ممالک کے علاوہ ملک بھر کے دور دراز علاقوں بشمول آزاد کشمیر سے بھی زائرین عقیدت ومحبت کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں تحصیل فتح جنگ کے علاقہ نلہ اور واہ کینٹ سے دربار عالیہ گھمکول شریف کے دیرینہ عقیدت مند معروف شخصیت حاجی ملک آصف نواز آف بھلوٹ،فرحان احمد خان،اور بلال احمد خان جھنگ کی قیادت میں بڑا قافلہ عرس مبارک میں شرکت کریگا جبکہ فتح جنگ شہر سے سابق چیئرمین یونین کونسل اجوالہ سردار مختار احمد ننھا خان بھی اپنے رفقا اور دیگر ساتھیوں سمیت دربار عالیہ گھمکول شریف کیلئیروانہ ہونگے ۔
حضرت خواجہ زندہ پیر رحمتہ اللہ علیہ کا77 واں عرس 18اکتوبر سے شروع ہو گا
Oct 11, 2024