ٹی ایم اے انتظامیہ کاغیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان 

Oct 11, 2024

 گوجر خان(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے شہر بھر میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے 14 اکتوبر بروز سوموار سے مرحلہ وار آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان گزشتہ روز چیف آفیسر بلدیہ اظہر مجید کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں صدر پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف نائب صدر نصیر بھٹی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راجہ شفقت علی خان، سابق  صدر عامر وزیر ملک،سابق جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود،سابق نائب صدر ظہیر اختر خواجہ ،قمر شہزاد،عاصم خان ایم او آر میڈم نوشییہ افضل انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین سب انجنئیر عظیم شاہ موٹر وے پولیس وارڈن پولیس کے افسران صدر انجمن تاجراں راجہ محمد جواد،ایڈیشنل سیکرٹری مرزا تیمور وارثی، مرزا منور، شاپنگ سینٹر کے صدر عامر شیخ،شہزاد قریشی دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیف آفیسر بلدیہ اظہر مجید کی جا نب سے تجاوزات کے بارے میں تفصیل سے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 14 اکتوبر بروز سوموار سے سروس روڈ پر کی گئی تجاوزات کے خلاف  بلاامتیاز کاروائی جائے گی ۔ اس موقع پر راجہ محمد جواد۔ عامروزیرملک،راجہ اسد محمود ۔ راجہ عمر لطیف ،ملک جاوید ،مرزا تیمور وارثی،شہزاد قریشی، قمر شہزاد نصیر بھٹی،عامر شیخ و دیگر نے بھی ٹی ایم اے انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور اس حوالہ سے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

مزیدخبریں