پانچ آئی پی پیز کمپنیوں کیساتھ معاہدے کا خاتمہ خوش آئند ہے:رانا اکرم

Oct 11, 2024

 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے پانچ آئی پی پیز کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن لاسز، بجلی چوری اور مفت بجلی کا بوجھ عام آدمی اور تاجروں پر ڈالنا فوری ختم کرنا ہوگا،باقی آئی پی پیز کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی کی جائے تو سالانہ بچت اس سے کئی سو گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔رئیل اسٹیٹ کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے پالیسیاں بنائی جائیں تو معیشت مزید بہتر ہو سکتی ہے۔سعودیہ کا سو سے زیادہ سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد پاکستان کے دورے پر ہے جہاں دو ارب ڈالر تک کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں،اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں پر ہے جو ملکی معیشت کے بہتری طرف گامزن سفر کا عملی ثبوت ہے۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایف ای ڈی، سیون ای شق کو فی الفور ختم کیا جائے  اور حکومت ویلیو ایشن ٹیبل میں اضافے کو اس سال کرنے سے گریز کرے کیونکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پہلے ہی بھاری ٹیکسز کے باعث زیر عتاب ہے ایسے کاروبار کش اقدامات مزید مسائل پیدا کریں گے۔

مزیدخبریں