اسلام آباد (وقائع نگار )سی ڈی اے مزدور یونین نے سٹاف ویلفیئرفنڈسے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی بچیوں کے لیے میرج گرانٹ میں ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دولاکھ روپے اضافہ کروادیا اور ساتھ ہی یہ فیصلہ کروایا کہ وہ ملازم جسکی دویا دوسے زائد بیٹیاں ہیں انکی دوبیٹیوں کو یہ میرج گرانٹ ملے گی،بیوہ کو ملنے والے سٹاف ویلفیئرفنڈ کو تیس ہزارروپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے اورسکیل نمبر01سے سکیل نمبر05تک کے وہ ملازمین جن کے بچوں نے سالانہ امتحانات میں 80فی صد سے زائد نمبرزحاصل کیے ہیں ان کو ملنے والی سکالر شپ کو 20,000روپے سے بڑھا کر40,000روپے کروادیا گیاجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری سٹاف ویلفیئر کمیٹی /ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن نے جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے اجرا پر قائد مزدور یونین اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا ہے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے چیئرمین و ممبران سٹاف ویلفیئرکمیٹی کا شکریہ اداکیا ہے۔