پانچ دن کاروباری مراکز  بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو گا، عثمان شوکت 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا انتظامیہ کی جانب سے کاروباری مراکز بند کرنے کے نوٹسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، صدر چیمبر عثمان شوکت نے کہا کہ ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور دیگرکاروباری مراکز بند کرنے کے نوٹسز واپس لیے جائیں، پانچ دن کاروباری مراکز  بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو گا، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے ایک بیان میں انتظامیہ کی جانب سے  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر 12سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کے حکم  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معشیت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے نہ صرف ہونے سے اربوں  روپے کا نقصان ہو گابلکہ حکومت کو ٹیکس آمدن میں بھی نقصان ہو گا،  ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ نوٹسز واپس لے۔ صدر چیمبر عثمان شوکت نے کہا کہ  ابھی پچھلے ہفتے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار اور موبائل نیٹ  ورکس بند ہونے سے 180 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا وزیر خزانہ نے خود اعتراف بھی کیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے کاروباری مراکز اور دفاتر بند کرنے کا حکم سراسر زیادتی ہے، ہم مزید کسی معاشی بحران کے متعمل نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر دی نیشن