راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی کے سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو لانے اور لے جانے والی پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، خلاف ورزی پر 1318چالان، 80بند اورلاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا، راولپنڈی میں ہزاروں کی تعداد میں پک اینڈ ڈراپ کیلئے گاڑیاں چل رہی ہیں جن میں سے اکثر کی حالت زار دیکھنے والی ہوتی ہے متعد گاڑی مالکان گنجائش سے زائد بچے بچیوں کو سوار کرتے ہیں ایسے نظر آتا ہے کہ زبردستی ان کو گاڑی میں بٹھایا گیا ہے،ضلع راولپنڈی کے سرکاری ونیم سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ دینے والی پرائیوٹ گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیور لائسنس اور ٹوکن ٹیکس پورے،، گنجائش سے زائد طلبہ و طالبات کو سوارنہ کرنے اور گاڑیوں کی حالت ٹھیک رکھنے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر میڈمن بینش فاطمہ نے ایس او پیز جاری کئے اور گاڑی مالکان کو پا بند بنایا گیا کہ وہ قوانین پر عمل درآمد کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کی جائے گی۔
طلبا و طالبات لانے اور لے جانے والی پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے ایس او پیز جاری
Oct 11, 2024