لیفٹیننٹ جنرل(ر)مصطفی کمال اکبرکی نماز جنازہ ریس کورس گرائونڈ میں ادا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)مصطفی کمال اکبرہلال امتیاز ملٹری سابق سرجن جنرل، پاکستان آرمی 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز راولپنڈی ریس کورس گرائونڈ میں ادا کردی گئی  لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم صدرایکس سروس مین سوسائٹی نے مرحوم کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ سپاہ گری اپنانے والے مجاہدوں کی بہادری اور حب الوطنی کی داستانیں بے حساب اور لاجواب ہیں۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر، شہدا کونسل پاکستان کے چیئر مین عزیزاحمد اعوان نے کہا کہ مرحوم لیفٹیننٹ جنرل مصطفی کمال اکبر کی ملک کے لیئے قربانیاں نا قا بل فراموش ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

ای پیپر دی نیشن