راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ارسلان اور شاہ رخ شامل ہیں،ملزمان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار
Oct 11, 2024