دو سالوں کے زیر التوا  مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفتیش میں اہم پیشرفت، 2022/23 کے زیر التوا تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروادئیے گئے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ  2022/23 کا کوئی مقدمہ زیر التوا نہیں ہے، 2024 کے پہلے 09 ماہ میں درج مقدمات میں 75 فیصد مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع ہو چکے ہیں،سال رواں کے پہلے 09 ماہ میں درج 30737 میں سے 23000 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے،مقدمات کی موثر تفتیش اور چالاننگ انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چالاننگ سے ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے میں مدد ملتی ہے،ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ مقدمات کی بروقت چالاننگ یقینی بنائی جائے، سنگین مقدمات کی تفتیش اور چالاننگ کی سینئر افسران خود نگرانی کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق مقدمات کی بروقت چالاننگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن