آئیسکو راولپنڈی اور ریلوے کارگو آفس میں کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا برآمد

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آئیسکو راولپنڈی اور ریلوے کارگو آفس میں کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا برآمدہونے پر غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات اور ایس او پیز پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، سینیٹر ناصر بٹ،صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ نے عملے ہمراہ اچانک آئیسکو راولپنڈی ریلوے کارگو آفس کا معائنہ کرنے کیلئے پہنچ گئے جہاں پر صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے خود کھڑے پانی کو چیک کیا تو وہاں پر ڈینگی لاروا کافی تعداد میں موجود تھا جس پر صوبائی وزیر نے وہاں پر موجود عملے کی سرزنش کی،صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان دفاتر میں جن افسران نے اپنی بلڈنگز کے ڈینگی فری ہونے کے سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائے تھے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں، تمام محکموں کے انچارج افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر کی عمارتوں کا معائنہ کریں وہ یقینی بنائیں کہ وہاں پر نہ ڈینگی مچھر موجود ہو اور نہ ہی ڈینگی لاروا کی افزائش کی بھی کوئی جگہ ہو، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں بھی چھاپے مارے جائیں گے اور اگر ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو ان دفاتر کے انچارج افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن