اسلام آباد (رانا فرحان اسلم)وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز فور کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے ٹینڈرز کاآخری مراحلہ شروع ہوگیا چند روز میں ٹینڈر کی فنانشل اوپنگ ہوجائیگی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نگرانی میں سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلاکر ٹینڈرز حاصل کرنیوالی کمپنی کا فیصلہ ہو جائے گا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز فور کے ٹینڈرز کی ٹیکنیکل بڈز کے بعد اب فنانشل بڈز کے مراحلے کی کارروائی عمل میں آرہی ہے ٹینڈر کیلئے اپلائی کرنے والی کمپنیز کی چھان بین کا عمل جاری ہے، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اس ضمن میںکہا ہے کہ ٹینڈر کا عمل شفاف بنیادوں پر ہو گا، دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیا القیوم کی نگرانی میں لیپ ٹاپ پراجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلایا جارہا ہے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندرضابطے کی کاروائی کے بعد لیپ ٹاپ سکیم کا ٹینڈر ایوارڈ کردیاجائیگااس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کاکوئی پریشر ہے نہ غیرشفافیت ہوگی میرٹ کی بنیاد پر وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کا ٹینڈرز ایوارڈ کیا جائیگا۔