اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ڈینگی کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1818 ہو گئی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 42 افراد کو متاثر کیادیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1120 ہو گئی۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 21 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایاشہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 698 تک پہنچ گئی۔اسلام آباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں
اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ڈینگی کے کیسزرپورٹ
Oct 11, 2024